اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں صدارت کی کرسی کیلئے اندرونی جنگ شروع

23 Dec 2023
23 Dec 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن میں صدارت کے عہدے کی خاطر اندرونی جنگ کا آغاز ہوگیا۔

رپورٹ کےمطابق پی ایس بی نے 5  رکنی ایڈہاک کمیٹی بنانےکا فیصلہ کرلیا ہے، ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن نگران وزیر اعظم نے آئی پی سی کے تین امیدواروں میں سے ایک طارق حسین مسوری بگٹی کو نیا صدر پی ایچ ایف نامزد کیاتھا، جس کی توثیق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی نوٹیفکیشن کے ذریعے کردی ہے۔

نامزد صدر پی ایچ ایف اہڈیاک کلب اسکروٹنی کے ساتھ ہاکی فیڈریشن کے نئے انتخابات کرائیں گے، جس کے لیے پانچ رکنی کمیٹی جلد تشکیل دی جائے گی۔دوسری جانب پی ایچ ایف کےموجودہ صدربریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھرنے اس اقدام کو غیرآئینی قراردیتے ہوئےصدر کا عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے