اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار تشویش

21 Dec 2023
21 Dec 2023

(لاہور نیوز) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپٹما کے مطابق بجلی کا شعبہ بد ترین صورتحال سے گزر رہا ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں، اکتوبر میں ٹیکسٹائل ملز کی بجلی کھپت 37 فیصد کم ہوئی ہے۔

لیسکو میں دسمبر کے دوران بجلی کے صنعتی استعمال میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے، بجلی کی قیمت کسی کے لیے بھی قابل برداشت نہیں رہی، برآمدی شعبوں کے لیے بجلی کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

اپٹما کے مطابق برآمدی شعبوں کے لیے بجلی کا ٹیرف فی یونٹ 54 روپے سے بڑھ گیا ہے، حکومت ملکی معیشت کو تباہی سے بچانے کے اقدامات کرے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کیے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے