اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

یو ایس اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں حذیفہ ابراہیم کو شکست

21 Dec 2023
21 Dec 2023

(ویب ڈیسک) یو ایس اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست کے بعد پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے سلور میڈل حاصل کر لیا۔

یو ایس اوپن جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں کامیاب ہونے والے امریکا کے ریشی سری واستوو نے گولڈ میڈل جیت لیا ہے، ٹاپ سیڈ امریکی پلیئر نے حذیفہ ابراہیم کو 1-3 سے شکست دی، شکست کی صورت میں حذیفہ ابراہیم سلور میڈل کے حقدار ٹھہرے ہیں۔

حذیفہ ابراہیم اور ٹاپ سیڈ امریکا کے ریشی سری واستوو کے درمیان فائنل میں دلچسپ مقابلہ ہوا، حذیفہ نے پہلا گیم 11-5 سے جیتا جبکہ دوسرے گیم میں سخت مقابلے کے بعد ریشی سری واستوو نے 13-11 سے کامیابی حاصل کی، اس کے بعد ریشی سری وستوو نے 2 گیمز 11-5 اور 11-5 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے