اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

کیا آپ اپنی یادداشت کو کمزوری سے بچانا چاہتے ہیں؟تو ان غذاوں کا استعمال کریں

17 Dec 2023
17 Dec 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے یادداشت کو کمزور ہونے سے بچانے والی غذاوں کے نام بیان کردیے گئے۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین  کا کہنا ہے کہ  مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو دماغ کے لیے مفید ہوتے ہیں اور یادداشت پرا ن کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ بلیو بیریز، اسٹرابیریز اور رس بیریز سمیت دیگر اقسام کی بیریز کا استعمال بھی یادداشت کو بہتر بنانے کے لیے مفید ہوتا ہے کیونکہ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کدو کے بیج سردیوں میں کھانے میں کافی مزہ دیتے ہیں ساتھ ہی یہ افادیت سے بھرپور بھی ہوتے ہیں،کدو کے بیجوں میں موجود میگنیشیم اور زنک جیسے اجزا کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو ذہنی نشونما کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔

اسی طرح خشک میوہ جات کے فوائد سے سب ہی واقف ہیں اور موسم سرما میں ان کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے،خشک میوہ جات میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن ای سمیت ایسے غذائی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جن سے جسمانی اور ذہنی صحت دونوں کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے