اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ابوظہبی سے گرفتار

17 Dec 2023
17 Dec 2023

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کو ابوظہبی سے گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق اشتہاری قیصر شہزاد 2021 میں راولپنڈی میں شہری کو گولیوں کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا تھا، پنجاب پولیس نے انٹرپول سے مجرم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا اور گرفتاری کیلئے مسلسل فالو اپ جاری رکھا ۔

پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ اشتہاری قیصر شہزاد گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گیا، ایئرپورٹ پر متعلقہ پولیس نے مجرم کو حراست میں لے لیا ۔

واضح رہے کہ رواں برس پنجاب پولیس نے بیرون ممالک سے مجموعی طور پر 146 اشتہاریوں کو گرفتارکیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے