اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی عام انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کررہی ہے : شہباز شریف

14 Dec 2023
14 Dec 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سائفر کی طرح ‎پی ٹی آئی ملک میں 8 فروری کے عام انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کر ر ہی ہے۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایک  بیان ‎میں کہا کہ ڈی آراوز کے خلاف پٹیشن لے کر پی ٹی آئی لاہور ہائی کورٹ گئی، ‎پی ٹی آئی کی درخواست عوام کی ترجمانی کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے، ‎الیکشن کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں الیکشن سے فرار کی منصوبہ بندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎پی ٹی آئی 8 فروری سے فرار کی راہیں تلاش کررہی ہے، ‎پی ٹی آئی میڈیا میں الیکشن جلد کرانے کے اعلانات کرتی ہے جبکہ عملی طورپر عدالتوں میں تاخیر کی پٹیشنز دائر کرتی ہے، ‎2018 کے انتخابات میں بھی بیوروکریسی نے ہی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داری نبھائی تھی اور ‎ 2018 میں بیوروکریسی کے ڈی آر اوز کا فرض نبھانے پر پی ٹی آئی نے اعتراض نہیں کیا تھا۔

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح دوغلی، دوہری اور منافقانہ پالیسی پر کاربند ہے، ‎8 فروری 2024 کے انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی، ‎سائفرمیں عوام میں کچھ کہا اور تحقیقات میں کچھ ، پی ٹی آئی یہی منافقت الیکشن کے حوالے سے بھی اپنائے ہوئے ہے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ ‎آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بھی پی ٹی آئی نے ایسی ہی سازش کی تھی، ‎پی ٹی آئی ملک میں آئینی بحران پیدا کرکے سیاسی عدم استحکام چاہتی ہے، ‎پی ٹی آئی نہیں چاہتی کہ ملک معاشی طورپر مضبوط ہو اور عوام کی معاشی مشکلات ختم ہوں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے