اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی میڈیا ڈائریکٹر برطرفی کا فیصلہ معطل، مینجمنٹ کمیٹی کو نوٹس

14 Dec 2023
14 Dec 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع برنی کو برطرف کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے سمیع برنی کو برطرف کرنے کے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا فیصلہ معطل کردیا اور کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، جسٹس عابد حسین چٹھہ نے سمیع برنی کی برطرفی کے خلاف کیس کی مزید سماعت جنوری کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سمیع برنی نے تفضل رضوی ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی جس میں استدعا کی گئی کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے 5 دسمبر کو برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جسے کالعدم قرار دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے