اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غیر شرعی نکاح کیس: درخواست گزار کی ثبوت پیش کرنے کیلئے مہلت کی استدعا منظور

08 Dec 2023
08 Dec 2023

(لاہور نیوز) سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں درخواست گزار کے وکیل کی ثبوت پیش کرنے کیلئے مہلت کی استدعا منظور کر لی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت ہوئی، سینئر سول جج قدرت اللہ نے کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔

وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے ہیں، مہلت دی جائے، درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل بھی دینے ہیں، عدالت پیر تک کا وقت دے دے، دستاویزات جمع کروا کر اسی روز دلائل بھی دے دیں گے۔

بعدازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وکیل درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پیر تک کیلئے ملتوی کردی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے