اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ینگ ڈاکٹرز اور پنجاب حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک، اوپی ڈیز بند، مریض رل گئے

07 Dec 2023
07 Dec 2023

(لاہور نیوز) ینگ ڈاکٹرز اور پنجاب حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم نہ ہوا ،لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی مطالبات کے حق میں ہڑتال 11ویں روز بھی جاری رہی۔

ینگ ڈاکٹرز  اپنی تبادلوں اور ڈاکٹر ذیشان کے قاتل نہ پکڑنے پر بدستور سراپا احتجاج ہیں جس پر پنجاب حکومت کے ساتھ ڈیڈ لاک کے باعث ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند ہونے سے دور دراز سے آئے  مریضوں کو  علاج میں شدید مشکلات کا سامنا  ہے۔

ایک اندازے کے مطابق ایک ہسپتال کی اوپی ڈی میں روزانہ   5  ہزار مریض آتے ہیں،11  روز میں اب تک   6 لاکھ سے زائد مریض علاج   سے محروم رہے، ہسپتالوں میں ہڑتال اور تعمیراتی کاموں کی وجہ سے سینکڑوں مریضوں کے آپریشن  بھی متاثر  ہو گئے۔

دوسری جانب وائے ڈی اے کے رہنماؤں  کا کہنا ہے  کہ ڈاکٹر ذیشان کےقاتلوں کی گرفتاری تک ہسپتالوں کی  اوپی ڈیز بند رکھی جائیں  گی،ینگ ڈاکٹرز کے بلا جواز  تبادلے بھی بند کئے جائیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے