اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

احمد علی اکبر اداکارہ یمنیٰ زیدی کیساتھ رومانوی کردار ادا کرنے کے خواہاں

04 Dec 2023
04 Dec 2023

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار احمد علی اکبر نے اداکارہ یمنیٰ زیدی کیساتھ رومانوی کردار نبھانے کی خواہش کااظہار کیا ہے۔

ڈرامہ سیریل پری زاد سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار احمد علی اکبر نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

ڈرامے میں رومانوی کردار سے متعلق سوال پر احمد علی اکبر کا کہنا تھا کہ  میں اچھے سکرپٹ کا منتظر ہوں  جس میں لڑکے اور لڑکی کی اچھی کیمسٹری ہو، ابھی تک تو ایسا کوئی سکرپٹ نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کے لیے یمنیٰ زیدی کے ساتھ رومانوی کردار کرنا چاہتا ہوں، یمنیٰ بھی اسی انتظار میں ہے کہ کوئی اچھی کہانی آئے تو ہم دونوں ایک ساتھ کام کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے