اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی نے گوشت کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے پلان طلب کر لیا

03 Dec 2023
03 Dec 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوشت کی ایکسپورٹ 5گنا بڑھانے کے لئے قابل عمل پلان طلب کرلیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے میٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے 21رکنی وفد نےملاقات کی، وفد نے لائیوسٹاک پروڈکشن بڑھانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔

محسن نقوی نےلائیوسٹاک پروڈکشن کے لئے ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ بنانے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور مویشی منڈی میں بے جا ٹیکسز وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کاحکم دیا۔

ملاقات کے دوران بریفنگ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پاکستان سے 500ملین ڈالر  کا میٹ ایکسپورٹ کیا جارہاہے،  لاہور سے 300ملین ڈالر کا میٹ ایکسپورٹ ہورہاہے،میٹ ایکسپورٹ میں بہت پوٹینشل ہے اور ایکسپورٹ کو 5ارب ڈالر تک بڑھایاجاسکتاہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  میٹ ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے تمام ممکنہ سہولتیں دیں گے،گوشت کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے وفاق سے بھی رابطہ کیاجائے گا، میٹ پروڈکشن اور ایکسپورٹ بڑھنے سے فارمر خوشحال ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ میٹ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی قابل عمل تجاویز پر فوری اقدامات کئے جائیں گے۔

صوبائی وزیر لائیوسٹاک ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری، سیکرٹری لائیوسٹاک، میٹ ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کے صدر میاں عبدالحنان، سیکرٹری جنرل سید حسن رضا اور میٹ پروڈکشن یونٹ کے مالکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے