اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

طالبات کی بس پر فائرنگ کا معاملہ ، 6 ملزمان گرفتار

02 Dec 2023
02 Dec 2023

(ویب ڈیسک) سندر کے علاقے میں طالبات کی بس پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے گرفتار ملزمان کا تعلق پتوکی سے ہے، اب تک کی تفتیش میں ملزمان کی کسی طالبہ سے رنجش یا کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گاڑی کرائے پر لے رکھی تھی، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی کے مالک آفتاب کی نشاندہی پر گاڑی کو بھی ٹھوکر نیاز بیگ سے برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار دو ملزمان وکی اور سنی چونگی امرسدھو میں عارضی طور پررہائش پذیر تھے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل پتوکی سے تفریحی دورے پر کشمیر جانے والی نجی کالج کی بس پر لاہور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں دو طالبات زخمی ہوگئی تھیں، سر میں گولی لگنے سے ایک طالبہ کی حالت نازک ہونے کے باعث ان کو وینٹی لیٹر پر بھی منتقل کیا گیا تھا۔

واقعہ کے بعد زخمی طالبہ کے بھائی حمزہ نے بتایا تھا کہ  گولی ان کی بہن کے سر کے بائیں حصے کو چھو کر نکلی تھی، کالج والے دونوں زخمی طالبات کو ہسپتال بھجوا کر خود تفریحی دورے پر روانہ ہوگئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے