01 Dec 2023
(لاہور نیوز) شان مسعود کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر سڈنی پہنچی ، یہاں سے کینبرا گئی۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم آج اور کل آرام کرنے کے بعد 3 دسمبر سے اپنے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی، قومی ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک آسٹریلین پرائم منسٹر الیون کے ساتھ چار روزہ میچ کھیلے گی۔
پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے 18 دسمبر تک پرتھ سٹیڈیم، دوسرا میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر کو میلبورن کرکٹ سٹیڈیم اور تیسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔