اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی ڈی جی خان روانہ، کارڈیالوجی ہسپتال کا افتتاح کریں گے

30 Nov 2023
30 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ڈیرہ غازی خان روانہ ہو گئے، محسن نقوی ڈی جی خان کارڈیالوجی ہسپتال کا افتتاح کریں گے۔

نگران وزیراعلیٰ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ڈی جی خان میں طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے ساتھ افسران سے بریفنگ لیں گے، انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈی جی خان میں ابتدائی طور پر او پی ڈی کی سروسز شروع کی گئی ہیں۔

 74 کنال رقبہ پر کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے تعمیراتی منصوبہ کی تکمیل کیلئے 31 دسمبر 2023 کی تاریخ دی گئی تھی، تعمیراتی منصوبہ پر پانچ ارب 40 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی ڈیرہ غازی خان کے بعد رحیم یا رخان جائیں گے، محسن نقوی رحیم یار خان میں ڈاکوؤں سے مقابلے کرتے شہید پولیس کانسٹیبل کی نمازہ جنازہ میں شرکت کریں گے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا بھی دورہ کریں گے، محسن نقوی شیخ زید ہسپتال کے او پی ڈی بلاک اور مین بلاک کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ لیں گے، وزیراعلیٰ کارڈیک سنٹر اور سی ٹی انجیومشین کا افتتاح کریں گے،محسن نقوی نرسنگ ہاسٹل کی تعمیر و بحالی کے کام کا بھی جائزہ لیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے