اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوبز کچھ لوگ ہیں جو اداکار نہیں، کمائی کرنے آئے ہیں: سیمی راحیل

28 Nov 2023
28 Nov 2023

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ سیمی راحیل کا کہنا ہے کہ شوبز میں اب کچھ لوگ ایسے ہیں جواداکار نہیں بلکہ کمائی کرنے آئے ہیں۔

اداکارہ سیمی راحیل نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب انسٹا گرام دیکھ کر ڈراموں میں کاسٹ کیا جاتا ہے، جس کو میک اپ اچھا کرنا آتا ہو اور اردو بہتر ہو اسے لے لیا جاتا ہے تاہم اب بھی کچھ ڈائریکٹرصلاحیت دیکھ کر اداکاروں کو کاسٹ کرتے ہیں۔

سینئر اداکارہ نے مزید کہا کہ ٹک ٹاک اورانسٹاگرام دیکھ کر کسی کو یہ نہیں لگے گا کہ پاکستان کا معاشرہ تنگ نظر ہے۔ سیمی راحیل کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں کچھ ایسے اداکار ہیں جو کہ حقیقت میں اداکار نہیں بلکہ کمائی کرنے والے لوگ ہیں، انہیں دیکھنے کے بعد لوگ انہیں بھول جاتے ہیں ان کے کام کو یاد نہیں رکھتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے