اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ مدیحہ امام کا بھارت میں ولیمہ، تصاویر وائرل

27 Nov 2023
27 Nov 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام کے بھارت میں ہونے والے ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

حال ہی میں مدیحہ امام اپنے شوہر موجی بسر کے ہمراہ پہلی بار بھارت میں اپنے سسرال پہنچی ہیں جہاں اس جوڑے کا ولیمہ منعقدد کیا گیا جس کی تصاویر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی سٹوری میں پوسٹ کیں۔

مدیحہ امام نے اپنے ولیمے کی تقریب میں گلابی رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جس کے ساتھ انہوں نے لائٹ میک اپ اور نازک جیولری پہنی جبکہ ان کے شوہر موجی بسر روایتی سیاہ تھری پیس سوٹ میں ملبوس تھے۔

ولیمے کی تقریب میں مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر نے ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیوز بھی اداکارہ مدیحہ امام نے اپنی انسٹا گرام سٹوری میں پوسٹ کی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے