اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چودھری شجاعت نے چودھری سرور کو سیاسی فیصلہ کرنے سے روک دیا

28 Nov 2023
28 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت نے چودھری سرور کو موجودہ صورتحال میں کسی بھی طرح کا سیاسی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔

صدر پاکستان مسلم لیگ شجاعت حسین اور چودھری سرور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، دونوں کے درمیان سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی، چودھری شجاعت حسین نے چودھری سرور کو اس وقت کوئی بھی سیاسی فیصلہ کرنے سے منع کر دیا۔

چودھری سرور نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی فیصلہ آپ کی مشاورت کے بغیر نہیں ہوگا، جلد پاکستان آکر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کروں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے