اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بابا گورونانک نے پیار، مساوات اور ہمدردی کا پیغام عام کیا: محسن نقوی

27 Nov 2023
27 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ بابا گورونانک نے انسانیت سے پیار، مساوات اور ہمدردی کا پیغام عام کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کے حوالے سے سکھ برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابا گورونانک محبت، امن اور بھائی چارے کے داعی تھے، دیوجی مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی بہترین مثال تھے۔

محسن نقوی نے بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے 3 ہزار سے زائد سکھ یاتریوں کو پنجاب میں جی آیاں نوں کہا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں، سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہرطرح کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، خصوصی سیاحتی پیکیج کے ذریعے سکھ یاتریوں کو رہائش، سفر اور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے