اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سموگ: پنجاب حکومت کا جمعے اور ہفتےکو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

23 Nov 2023
23 Nov 2023

(لاہور نیوز) سموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے کے دس اضلاع میں ہفتے کے تین روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت  کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کا اجلاس ہوا  جس میں سموگ کے تدارک سے متعلق اقدامات بارے غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پنجاب کے دس اضلاع میں تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کے روز بند رہیں گے، لاہور فیصل آباد گوجرانوالہ، سرگودھا ،  ساہیوال اور ملتان ڈویژن میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 10 ہزار طلباء کو الیکٹرک بائیکس  پر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہم  مارکیٹوں کو مکمل طور پر بند کرنے کے حق میں نہیں، جمعہ اور ہفتہ کو مارکیٹیں دوپہر تین بجے کھلیں گی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سموگ سے متاثرہ اضلاع میں ریستوران بھی جمعہ اور ہفتہ کو 3 بجے کے بعد کھلیں گے، اتوار کےر وز مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی، اتوار کے روز مال روڈ صبح   سے شام 5 بجے تک سائیکل والوں کیلئے کھلا ہو گا۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ سموگ پر قابو پانے کے لیے مصنوعی بارش کیلئے بھی تیاریاں شروع کردی ہیں، لاہور میں انسداد سموگ کیلئے سموگ ٹاورز بھی لگائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے