23 Nov 2023
(لاہور نیوز) مہنگی سرکاری گندم مارکیٹ میں ریلیز کر دی گئی، شہر میں سرکاری طور پر آٹا 140 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا، دس کلو آٹے کا تھیلا 1399 روپے کا ہو گیا۔
محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کا فی من ریٹ 47سو روپے مقرر کیا گیا ہے، 10کلو آٹا تھیلے کا ایکس مل ریٹ1374 روپے جبکہ پرچون ریٹ 1399 روپے ہوگا،فی کلو آٹے کی قیمت بھی 140روپے مقرر کر دی گئی۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ لبرل پالیسی صرف نام کی ہے، گندم، آٹا مہنگا کرنے کے اثرات بھی نان روٹی پر چلے گئے۔
واضح رہے کہ آٹے کی فی کلو قیمت میں گزشتہ سال کی نسبت 75روپے کا ہوش رُبا اضافہ کیا گیا ہے،2022 میں گندم کا ریٹ 23سو روپے فی من اور آٹا 65روپے فی کلو تھا۔