اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سموگ نے لاہوریوں کی جان نہ چھوڑی ،سورج بھی منہ چھپانے لگا

23 Nov 2023
23 Nov 2023

(لاہور نیوز) سموگ نے لاہوریوں کی جان نہ چھوڑی ،سورج نے بھی فضائی آلودگی کی اوٹ میں چہرہ چھپا لیا۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور آج بھی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے، شہر کا اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس 313 ریکارڈ کیا گیا، مال روڈ کا اے کیو آئی 617 اور عامر ٹاؤن کا 385 ریکارڈ رہا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12  جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے۔

دوسری جانب شہریوں نے ماسک سے متعلق حکومتی احکامات کو بھی ہوا میں اڑا دیا، فضائی آلودگی کے باعث شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، طبی ماہرین نے سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے ماسک کا استعمال اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تجویز دی ہے۔

ادھر  گزشتہ روز مالیاتی کمیشن  اور ایل ڈی اے نے انسداد سموگ سے متعلق کارروائیوں پر مبنی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی جس میں متعلقہ محکموں کے انسداد سموگ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر عدالت عالیہ کو آگاہ کیا گیا۔

دھواں  چھوڑنے والی فیکٹریوں اور بھٹوں کو ڈی سِیل کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے جن  افسران نے ڈی سِیل کیا  انکے نام بتائیں، ان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے