(لاہور نیوز) رواں سال 89 مرد و خواتین نے زندگی سے پیچھا چھڑا لیا۔ غربت ، مہنگائی ، والدین کی ڈانٹ ڈپٹ، بے روز گاری اور عشق میں ناکامی خودکشیوں کی بڑی وجوہات بن گئیں۔
جنوری میں 4 مردوں اور ایک خاتون نے دنیا چھوڑ دی۔ فروری میں 5 مردوں اور 3 خواتین نے خودکشیاں کیں۔ مارچ میں 2 مرد اور 3 خواتین اس جہان کو چھوڑ گئے۔ اپریل میں 4 مردوں اور 5 خواتین نے اپنی جانیں لے لیں۔ مئی میں 5 مردوں اور 4 خواتین نے خودکشیاں کیں۔ جون میں 6 مردوں اور 4 خواتین نے دنیا چھوڑ دی۔ جولائی میں 4 مردوں اور 4 خواتین نے زندگی سے پیچھا چھڑا لیا۔ اگست میں 5 مردوں اور 3 خواتین نے خودکشیاں کیں۔ ستمبر میں خودکشی کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔ اکتوبر میں 7 مردوں اور 3 خواتین نے اپنی جانیں گنوائیں۔ نومبر میں اب تک 8 مردوں اور 3 خواتین نے خودکشیاں کیں۔ کاہنہ میں 20 سالہ لڑکی اقرا نے گھریلو جھگڑے پر زہریلا سپرے پی لیا۔
ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ خودکشیوں میں اضافے کی بڑی وجہ شہریوں کا اخلاقی اور سماجی اقدار سے دور ہونا ہے۔