اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جلاؤ گھیراؤ کیس: عمر سرفراز چیمہ، یاسمین راشد و دیگرکیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیرا ؤ کے کیس میں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر 65 ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت  کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے  عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری، ڈاکٹر یاسمین راشد اور  خدیجہ شاہ سمیت 65 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے موقع پر  9 ملزمان کی غیر حاضری کے باعث ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم نہ ہو سکیں۔

بعدازاں عدالت نے  تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ چالان کی کاپیاں تقسیم ہونے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ملزمان پر عسکری ٹاور پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے