اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیف سٹیز کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر نے 2 گمشدہ بچے والدین سے ملوادیئے

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر نے دو گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوا دیا۔

سیف سٹیز ترجمان کے مطابق  15 ایمرجنسی پر تھانہ کوٹ لکھپت اور سول لائنز کی حدود سے بچے گم ہونے کی کالز موصول ہوئیں ، ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بچے ملنے کی کالز بھی موصول ہوئیں، سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹرنے دونوں کالز کا موازنہ کیا اور بچوں کی تصدیق کی۔

اتھارٹی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں معلومات ایک جیسی ہونے پر پولیس کے ذریعے بچے والدین کے حوالے کر دیئے گئے، سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ کے ذریعے 5 ہزار سے زائد بچوں کو اپنوں سے ملوایا جا چکا ہے، شہریوں سے گزارش ہے کسی بھی گمشدگی کی اطلاع فوراً 15 پر دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے