اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایفی ڈرین کیس میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے حنیف عباسی کی بریت چیلنج کر دی

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس  نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ کیس کی تیاری اور متعلقہ دستاویزات حاصل کرنے کیلئے مہلت دی جائے، رجسٹرار سپریم کورٹ آفس نے اے این ایف کو اپیل دائر کرنے کیلئے مزید چودہ روز کی مہلت دے دی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو 18 اکتوبر کو ایفی ڈرین کیس سے بری کر دیا تھا، ٹرائل کورٹ نے حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے