اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ایئرپورٹ :کسٹمز حکام نے بیرون ملک کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(لاہور نیوز) کسٹمز نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

کسٹمز حکام کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والے مسافر محمود احمد کو پی آئی اے کی پرواز 235سے چیکنگ کے دوران ایک کروڑ35 لاکھ79 ہزار473 روپے پاکستانی کرنسی کے متبادل غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ۔

حکام نے بتایا ہے کہ مسافر کی تلاشی لینے پر اس سے 46ہزار 700امریکی ڈالرز اور  3020درہم برآمد کر لئے گئے ، ملزم سے غیر ملکی کرنسی  ضبط کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کو آئی اینڈ پی انویسٹی گیشن سیل کے حوالے کر دیا  گیا جہاں اسے تفتیش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے