اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی حقیقت سامنے آ گئی

22 Nov 2023
22 Nov 2023

(ذیشان یوسفزئی) بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے، نگران حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے سے قبل مطالبات مان لئے ہیں۔

نیپرا کی جانب سے مسترد شدہ بقایاجات صارفین سے وصول کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، پیداواری لاگت کے مطابق قیمتوں میں 36 پیسے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 16 پیسے بقایاجات کی مد میں شامل کئے گئے ہیں، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 28 ارب 32 کروڑ کے بقایا جات شامل کئے گئے، 28 ارب کے بقایاجات نیپرا اتھارٹی مختلف اوقات میں مسترد کر چکی ہے، نیپرا بقایاجات کو بجلی کمپنیوں کی نااہلی قرار دے کر مسترد کر چکا ہے۔

گزشتہ ماہ بجلی کی پیداواری لاگت 79 ارب 6 کروڑ روپے رہی، 28 ارب 32 کروڑ بقایاجات شامل کرکے لاگت 105 ارب روپے ظاہر کی گئی۔

بجلی کی اصل پیداواری لاگت 8 روپے 26 پیسے فی یونٹ بنتی ہے، اکتوبر کیلئے بجلی کی ریفرنس قیمت 7 روپے 89 پیسے فی یونٹ تھی، بقایاجات شامل کر کے پیداواری لاگت 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ ظاہر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے