(لاہور نیوز) شوگرملز ایسوسی ایشن کی5 لاکھ ٹن اضافی چینی برآمد کرنےکی درخواست مسترد کر دی گئی۔
شوگرایڈوائزری بورڈ نے پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کی 5 لاکھ ٹن اضافی چینی برآمد کرنےکی درخواست مسترد کردی۔
نگران وزیرتجارت گوہراعجازکی زیرصدارت شوگرایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ شوگرانڈسٹری کے پاس 9 لاکھ اضافی چینی دستیاب ہے اورملک میں گنے کی فصل کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
اجلاس میں شوگرملزایسوسی ایشن نےمطالبہ کیا کہ نیا کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔ تاہم شوگرایڈوائزری بورڈ نے پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کی 5 لاکھ ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
نگران وزیرتجارت کا کہنا ہے کہ صارفین کے وسیع ترمفاد میں چینی برآمد کرنے کی اجازت نہیں دےسکتے، شوگرانڈسٹری کے پاس 9 لاکھ ٹن اضافی چینی دستیاب ہے۔