21 Nov 2023
(ویب ڈیسک) احتساب عدالت کی اڈیالہ جیل میں سماعت مکمل، عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ میں دو روزہ توسیع کر دی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دوران سماعت عدالت میں پیش ہوئیں، عدالت نے بشریٰ بی بی کی 190ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ کیسز میں عبوری ضمانت میں 8 روز کی توسیع کر دی، نیب کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین کے 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین سے مزید دو روز تفتیش کی اجازت دے دی، نیب ٹیم میں مظفرعباسی، عرفان اللہ، عمر ندیم، محسن ہارون، آصف منیر، وقارالحسن اور بیرسٹر اویس ارشاد شامل تھے۔
عدالت نے توشہ خانہ کیس میں ہائیکورٹ سے بحال درخواست ضمانت میں بھی 29 نومبر تک سماعت ملتوی کر دی۔