اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.05 قیمت فروخت : 41.12
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.40 قیمت فروخت : 278.90
  • یورو قیمت خرید: 323.97 قیمت فروخت : 324.55
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.19 قیمت فروخت : 375.86
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.86 قیمت فروخت : 199.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.62 قیمت فروخت : 201.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.81 قیمت فروخت : 75.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 467300 دس گرام : 400600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 428355 دس گرام : 367214
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7822 دس گرام : 6713
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11: افتتاحی میچ میں قلندرز نے کنگزمین کو 69 رنز سے ہرادیا

26 Mar 2026
26 Mar 2026

(لاہور نیوز)پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے حیدر آباد کنگزمین کو 69 رنز سے شکست دیدی۔

لاہور قلندرز کے جانب سے دیے گئے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم 130 رنز بنا سکی۔

حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے کپتان مارنوس لبوشیانے 24 رنز بنا کر نمایاں رہے، صائم ایوب 17، حسان خان 14، حماد اعظم 10 ، محمد علی 10، عثمان خان 9، رضوان محمود 8 اور عرفان خان 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

کنگز مین کے کوشال پریرا اور عاکف جاوید ایک، ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ریلے میریڈیتھ 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف، سکندر رضا اور عبید شاہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مستفیض الرحمان اور کپتان شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین کیخلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 53 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسیب اللہ نے 40 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی، محمد نعیم 30، سکندر رضا 24، پرویز حسین ایمن 14 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

قلندرز کے آصف علی 6 اور عبداللہ شفیق نے 4 رنز بنائے جبکہ کپتان شاہین آفریدی 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے حسان خان اور ریلے میریڈیتھ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں اور محمد علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے