اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کرنیکی منظوری دیدی

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیرصدارت گوجرانوالہ میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا، پنجاب کابینہ نے گندم کی کم ازکم امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دیدی۔

نگران وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ کے لئے 4 پراجیکٹس کا اعلان کیا، گوجرانوالہ میں 2 ماڈل قبرستان، سبزی منڈی، گوالہ کالونی بنانے کی منظوری دیدی، ڈسکہ میں پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس کی منظوری دی گئی، محسن نقوی نے کہا کہ ڈی پی ایس گوجرانوالہ کے لئے 24 نئے کلاس رومز بنائے جائیں گے۔

اجلاس میں دوران سروس وفات پانے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کے لئے مالی امداد کے پیکیج میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا، فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کے لئے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ آرٹسٹ انڈوومنٹ فنڈ سے مستحق فنکاروں کی معاونت کی جائے گی، لاہور میں دل کا ایک اور ہسپتال بنے گا، جناح ہسپتال لاہورکے ایمرجنسی اینڈ ٹراما سینٹر کی جگہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام کی بھی منظوری دیدی گئی، میوہسپتال کی 7 برس سے بند سی ٹی سکین مشین کو آپریشنل کرنے کے لئے فنڈز کے اجراء کی منظوری بھی دی گئی۔

صوبائی کابینہ نے ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی انسپکشن فیس میں نظرثانی کی منظوری دیدی، پنجاب حکومت اپنے وسائل سے پی ایس ڈی پی کی سکیم کے تحت سرگودھا میانوالی روڈ کی تعمیر و بحالی لئے اضافی فنڈز فراہم کرے گی جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔

کابینہ نے محکمہ آبپاشی کی ریکوری پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ریکوری بہتر بنانے کے لئے مؤثر مینجمنٹ اور پلاننگ کی ہدایت کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے