اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالت نے بجلی بلوں میں سیلز ٹیکس کی وصولی پر ایف بی آر سے جواب طلب کر لیا

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سیلز ٹیکس کی بجلی بلوں کے ذریعے وصولی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ایف بی آر سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں مختلف سٹیل ملز نے بجلی بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس وصولی کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے مختلف درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت میں دائر درخواستوں میں وفاقی حکومت، ایف بی آر اور ڈسکوز کو فریق بنایا گیا ہے، درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف بی آر بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس وصول کر رہی ہے، قانون کے تحت سیلز ٹیکس بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول نہیں کیا جا سکتا۔

درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس وصولی کو کالعدم قرار دے۔

ایف بی آر کی جانب سے اپنے موقف میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس وصولی نہیں کر رہے، سیلز ٹیکس بقایا جات نہ دینے والوں کے بجلی کنکشن منقطع کرنے کا مراسلہ جاری کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے