اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کم عمر بچہ ٹریفک حادثے کا باعث بنا تو ذمہ دار متعلقہ ایس ایچ او ہو گا:ہائیکورٹ

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ کسی علاقے میں کم عمر بچے نے روڈ ایکسیڈنٹ کیا تو اس کا ذمہ دار متعلقہ ایس ایچ او ہو گا۔

ڈیفنس کے علاقے میں کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں پولیس نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالتی حکم پر لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، عدالتی احکامات کی روشنی میں تمام ایس پیز کو احکامات جاری کردیئے تھے، لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے،  اس آپریشن میں ڈولفن فورس سمیت دیگر فورسز حصہ لے رہی ہیں۔

پولیس نے مقدمہ مدعی رفاقت علی کا بیان تحریری شکل میں عدالت پیش کردیا جس میں بتایا گیا کہ مدعی کے بیان پر مقدمے میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مقدمے میں دہشت گردی دفعات شامل ہونے پر ملزم کو دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم افنان کا اے ٹی سی کورٹ سے 23 نومبر تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد تفتیش کا عمل جاری ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ریمارکس میں کہا کہ کسی علاقے میں کم عمر بچے نے اب روڈ ایکسیڈنٹ کیا تو اس کا ذمہ دار متعلقہ ایس ایچ او بھی ہوگا، بغیر  لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں، کوئی پولیس اہلکار کسی شہری کے ساتھ زیادتی نہ کرے۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کہا کہ اگر کوئی اہلکار کسی شہری کے ساتھ زیادتی کرتا پکڑا گیا تو اس پولیس اہلکار کے خلاف کارروائی ہوگی۔

سی ٹی او لاہور نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ  سنا ہے پولیس کے اہلکار ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر کارروائیاں نہیں کررہے، ایس ایس پی   نے جواب دیا کہ  ہماری فورس کے مشترکہ آپریشن جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے