اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا پی آئی سی کا دورہ،اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ

21 Nov 2023
21 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی علی الصبح پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچے، انہوں نے ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کے توسیعی منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔

محسن نقوی نے  ہسپتال کے تینوں فلور کا معائنہ کیا اور زیر تعمیر پرائیویٹ وارڈز اور کمروں  میں جاری کاموں کا جائزہ لیا ، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پرائیویٹ کمروں کو مزید کشادہ کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اپ گریڈیشن کے بعد ایمرجنسی کے بیڈز میں اضافہ ہوگا، مریضوں اور تیمارداروں کی سہولت کے لئے ایل ای ڈی سکرینیں لگائی جائیں گی، 3 شفٹ میں کام اور اپ گریڈیشن پراجیکٹ کومقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

علاوہ ازیں نگران وزیراعلیٰ نے وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے خیریت دریافت کی، مریضوں اور  تیمارداروں سے بات چیت کی اوران کے مسائل سنے، وزیراعلیٰ نے نوجوان کی طرف سے ہسپتال میں ناروا سلوک اورپیسے لے کر داخل ہونے کی شکایت پر فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بزرگ  مریض کے تیماردار  کیجانب سے  کنٹین پر اوور چارجنگ کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے اے سی ماڈل ٹاؤن کو اوور چارجنگ کی شکایت پر فوری کارروائی کا حکم دیا۔

صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت ،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات ،کمشنر،سپیشل سیکرٹری ہیلتھ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی سی ڈاکٹر انجم جلال، ایم ایس ڈاکٹر تحسین اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے