اپ ڈیٹس
  • 294.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

مٹھی بھرخشک میوہ جات کا استعمال کس خطرناک بیماری کے خطرات کو کم کرسکتا ہے؟جانئے

20 Nov 2023
20 Nov 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ مٹھی بھر خشک میوہ جات کا استعمال فالج کے خطرات کو کم کر سکتاہے۔

تحقیق میں محققین نے بتایا ہے کہ روزانہ صبح انڈہ کھانے کی بجائے 25 سے 28 گرام تک خشک میوہ جات کا کھایا جانا فالج ،قلبی مرض میں مبتلا ہونے یا اس سے موت واقع ہونے کے خطرات کو 17 فی صد تک کم کردیتا ہے۔

کچھ ماہرین کا ماننا ہے کہ انڈوں میں موجود کولیسٹرول دل کی صحت کے لیے مضر ہوتا ہے،تاہم دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید شواہد کا سامنے آنا ضروری ہے لیکن کم کولیسٹرول کے حامل خشک میوہ جات ان کو انڈوں کا بہترین متبادل بناتے ہیں۔

یہ نتائج جانوروں پر مبنی غذاؤں کی بجائے پودوں پر مبنی غذاؤں کے کھائے جانے کے قلبی مرض، ٹائپ 2 ذیا بیطس اور قبل از وقت موت واقع ہونے کے خطرات پر ممکنہ اثرات جاننے کے حوالے سے حاصل ہونے والے شواہد کا سائنسی ریویو لینے کی صورت میں سامنے آئے۔

تحقیق میں مچھلی یا سمندری غذا کو پودوں پر مبنی غذا سے بدلنے کے کوئی فوائد نہیں دیکھے گئےجبکہ ان کو ڈیری اشیاء سے بدلنے سے بھی قلبی مرض میں خطرات میں کمی کےکوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔البتہ، ریویو میں پروسیسڈ گوشت کو دیگر غذاؤں سے بدلنے پر فوائد دیکھے گئے۔

وہ افراد جنہوں نے 50 گرام پروسیسڈ گوشت کے متبادل کے طور پر اس ہی مقدار میں دالوں، چنوں اور لوبیا کا استعمال کیا تھا ان کے قلبی مرض میں مبتلا ہونے یا اس سے موت واقع ہونے کے خطرات 23 فی صد تک کم تھے۔دوسری جانب  50 گرام پروسیسڈ گوشت کے بدلے 28 سے 50 گرام خشک میوہ جات کھانے پر یہ خطرات 27 فی صد تک کم دیکھے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے