اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سرکاری محکموں کے شہیدملازمین کے لواحقین کیلئے امدادی پیکیج منظور

20 Nov 2023
20 Nov 2023

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سرکاری محکموں کے شہیدہونے والے ملازمین کے لواحقین کے لئے پولیس شہداء پیکیج کے برابر امدادی پیکیج دینے کی اصولی منظوری دے دی۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا13واں اجلاس ہوا جس میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے ایکسائز انسپکٹر محمد رفیع کے لواحقین اور زخمی انسپکٹر ثناء اللہ بھٹی کے لئے مالی امداد کا کیس پیش کیاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مالی امداد کے کیس پر فوری نظر ثانی کا حکم دیا اور امدادی پیکیج کو پولیس شہداء پیکیج کے برابر کرنے کی ہدایت کی اورمحکمہ ایکسائز کے شہید انسپکٹرمحمد رفیع کے لواحقین اور زخمی ایکسائز انسپکٹر ثناء اللہ بھٹی کے لئے پولیس پیکیج کے برابر پیکیج کی منظوری بھی دی۔

واضح رہے کہ رحیم یار خان میں منشیات فروش کی فائرنگ سے ایکسائز انسپکٹر محمد رفیع شہید جبکہ انسپکٹر ثناءاللہ بھٹی شدید زخمی اور معذور ہوگئے تھے، شہید ایکسائز انسپکٹر محمد رفیع کی اہلیہ کینسر کی مریضہ ہیں۔

بعدازاں دوران اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سرکاری محکموں کے شہید ہونے والے ملازمین کے لواحقین کے لئے پولیس شہداء پیکیج کے برابر امدادی پیکیج دینے کی اصولی منظوری دے دی۔

محسن نقوی نے اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی، کمیٹی اس حوالے سے حتمی سفارشات تیار کرے گی اور کیسز کا جائزہ لے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اب کسی بھی سرکاری محکمے کے شہید ہونے والے افسر یا ملازم کے لواحقین کو پولیس شہداء پیکیج کے برابر امدادی پیکیج دیاجائے گا، زخمی سرکاری ملازم کو بھی پولیس پیکیج کے برابر امدادی پیکیج دیا جائے گا۔

کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں نگران صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، منصور قادرشریک ہوئے، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے