اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا باغ جناح میں غیر ضروری دفاتر ختم کرنے کا حکم

19 Nov 2023
19 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے باغ جناح میں غیر ضروری دفاتر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی نے باغ جناح لاہور کا دورہ کیا، مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا، باغ جناح کے مختلف حصے دیکھے، عقب میں گندگی اور بے ترتیبی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے باغ جناح میں واقع بابا ترت مراد شاہ ؒکے مزار کے اطراف کا بھی معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے باغ جناح میں غیر ضروری دفاتر ختم کرنے کا حکم دیا اور ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایت کی کہ باغ جناح کی اپ گریڈیشن کا پلان چند روز میں تیار کر کے پیش کیا جائے۔

نگران وزیراعلیٰ نے باغ جناح کو لندن کے باغات کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی۔

صوبائی وزراء عامر میر، اظفر علی ناصر، بلال افضل، سیکرٹریز وائلڈ لائف، تعمیرات ومواصلات، ڈی جی وائلڈ لائف، ڈی جی پی ایچ اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے