اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پا گیا

15 Nov 2023
15 Nov 2023

(لاہور نیوز) پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کامیاب ، معاہدہ طے پا گیا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے مذاکرات اور معاہدے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کیے جس کے باعث معاہدہ طے پا گیا۔آئی ایم ایف معاہدے سے 70 کروڑ ڈالر ملیں گے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بجلی کی قیمتیں بروقت ایڈجسٹ کیں، پاکستان نے آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق بروقت اقدامات کیے۔

آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق آئندہ چند ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں بھی کمی کا امکان ہے، پاکستان کو مالیاتی خسارہ کنٹرول کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ قرض پروگرام کے ذریعے پاکستان اخراجات میں کمی کرے گا، پاکستان کے سرکاری اداروں کے نقصانات کم کیے جائیں گے، پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں گے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پانے سے عالمی مارکیٹ میں اعتماد پیدا ہو گا، پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ اور بجلی ٹیرف ایڈجسٹمنٹس بروقت کرنی ہوں گی، زرمبادلہ ذخائر میں بہتری سے پاکستان پر ادائیگیوں کے پریشر میں کمی آئے گی، زرمبادلہ کمی کے باعث پاکستان کو تاحال بیرونی ادائیگیوں کیلئے دباؤ کا سامنا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف میکرواکنامک اعشاریوں اور گروتھ میں بہتری چاہتا ہے، سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت میکرواکنامک اعشاریوں اور گروتھ میں بہتری ہو گی، مالیاتی نظم و ضبط پر عملدرآمد سے ملکی قرضوں میں کمی آ سکتی ہے۔

معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کو پرائمری بیلنس جی ڈی پی کا اعشاریہ 4 فیصد سرپلس کیلئے یقین دہانی کروائی، آمدن بڑھانے کیلئے وفاق اور صوبوں کو کارکردگی بہتر بنانی ہو گی، آمدن بڑھانے کیلئے کارکردگی بہتر بنانے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے، حکام نے آمدن بڑھانے کیلئے ٹیکس نیٹ میں اضافہ اور ریونیو موبلائزیشن کی یقین دہانی کروائی۔

اعلامیہ کے مطابق غریبوں کے تحفظ کیلئے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت بروقت ادائیگیاں ہوں گی، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد 93 لاکھ ہو چکی ہے، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت بچوں کی تعلیم اور صحت سیکٹر کو بہتر بنانا ہو گا۔

انرجی سیکٹر کی قیمتوں میں کمی کیلئے بجلی اور گیس کا گردشی قرضہ ختم کرنا ہو گا، گیس اور بجلی کے گردشی قرض کو ختم کرنے کیلئے فوری سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے