اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

حج پالیسی 2024ء منظور، اعلان کل کیا جائے گا

15 Nov 2023
15 Nov 2023

(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے نظر ثانی شدہ حج پالیسی 2024ء کی منظوری دے دی، وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کل حج پالیسی 2024ء کا اعلان کریں گے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق حج پالیسی پر تین رکنی وزارتی کمیٹی کی سفارشات پر تبدیلیوں کی منظوری دی گئی۔

یکم نومبر کو حج پالیسی سے متعلق وزیر مذہبی امور کی پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی تھی، اب وزیر مذہبی امور کل پریس کانفرنس میں حج پالیسی 2024ء کا اعلان کریں گے۔

وزیر مذہبی امور کی یکم نومبر کو سعودی سفیر سے خصوصی ملاقات بھی ہوئی تھی، سعودی سفیر اور وزیر مذہبی امور کی ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کی منسوخی کا اعلان سامنے آیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے