اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور فضائی آلودگی میں پھر سرفہرست، سموگ کے باعث سانس لینا بھی دشوار

14 Nov 2023
14 Nov 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سموگ پر قابو نہ پایا جا سکا، آلودگی کے اعتبار سے لاہور نے ایک بار پھر دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا، سموگ کے باعث سانس لینا بھی دشوار ہوگیا۔

شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 397 ریکارڈ کیا گیا ہے، عامر ٹاؤن میں اے کیوآئی 444، مال روڈ کے اطراف میں  ایئرکوالٹی انڈیکس 394 رہا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں، صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 13 جبکہ زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

فضائی آلودگی بڑھنے سے شہری بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بڑھتی ہوئی سموگ کے پیش نظر عدالت عالیہ نے ہفتے میں دو روز ورک فرام ہوم کا حکم دیا ہے، ہفتے کے روز تمام سکولز اور کالجز کو بند کردیا گیا جبکہ عدالت نے ڈی جی ماحولیات کو  بھی تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے