اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہمیشہ گیٹ نمبر چار کا ساتھ دیا مگر مجھے نظر لگ گئی: شیخ رشید

13 Nov 2023
13 Nov 2023

(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ گیٹ نمبر چار کا ساتھ دیا لیکن مجھے نظر لگ گئی ہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشیخ رشید احمدنے کہا کہ ایسے ایسے شہروں میں میرے خلاف کیس بنے جو میں نے دیکھے ہی نہیں، میرے خلاف جو بھی کیس ہیں وہ مجھے بتائے جائیں، چلے کے اثرات ابھی باقی ہیں ختم نہیں ہوئے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں اور نواز شریف ایک ہی دن پاکستان آئے، گیٹ نمبر چار میں نواز شریف کے ساتھ تھا، میں نے  ہمیشہ ہی گیٹ نمبرچار کا ساتھ دیا مگر مجھے نظر لگ چکی اب  میں انتظار میں ہوں کہ نواز شریف کو کب نظر لگے گی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سیاسی جماعتوں میں ہونا چاہیے، اداروں اور سیاسی جماعتوں میں نہیں، مخالفین سیاسی مہم چلاتے رہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے، مجھے اللہ سے مدد کی امید ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے  آپ سیاست نہیں کرتے، ابھی کسی کو سمجھ نہیں آ رہی کہ ملکی سیاست کس طرف جا رہی ہے، فیصلہ عوام نے کرنا ہے، عوام سیاست دانوں سے زیادہ سمجھ دار ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے