اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا مزار بی بی پاکدامن کے توسیعی منصوبے کو رواں ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

12 Nov 2023
12 Nov 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے مزار بی بی پاکدامن کے تزئین وآرائش وتوسیعی منصوبے کو رواں ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار کی تزئین و آرائش اور توسیعی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار کے توسیعی حصوں کا وزٹ کیا،مزار کے مرکزی حصے اور گنبد کی تزئین و آرائش کے کام کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے مرکزی گنبد سمیت دیگر گنبدوں کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا اور سیکرٹری تعمیرات ومواصلات کو ضروری ہدایات دیں۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار کے ہر گنبد کو خوبصورت لائٹس سے روشن کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار پر ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام،سالمیت اورامن کے لیے دعا کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے