اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا سیکنڈ شفٹ میں سکولوں کی ناقص تعلیمی کارکردگی کا نوٹس

03 Nov 2023
03 Nov 2023

(لاہور نیوز) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سیکنڈ شفٹ میں سکولوں کی ناقص تعلیمی کارکردگی کا نوٹس لے لیا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انصاف ہائی سکولوں سے بچوں کی تعداد سمیت نہم و دہم کے نتائج کا ڈیٹا مانگ لیا۔تمام انصاف آفٹر نون سکول سابقہ تین سالوں کے نتائج کا ریکارڈ فراہم کریں گے۔ ریکارڈ ایک ہفتہ میں ہر صورت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈیٹا فراہم نہ کرنے والے سکول سربراہان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سیکنڈ شفٹ میں طلبا کی تعداد میں کمی کے حوالے سے بھی سربراہان سے تفصیلی جواب مانگا گیا ہے۔ ناقص نتائج اور داخلوں کا ہدف پورا نہ کرنے پر متعلقہ سکولوں کی اپ گریڈیشن ختم کر دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے