اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاری اڈا: پولیس و سیف سٹیز کی مشترکہ کارروائی میں اشتہاری گرفتار

29 Oct 2023
29 Oct 2023

(لاہور نیوز) لاری اڈا پولیس اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ لاری اڈا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مجرم کو ٹریس کیا ،اشتہاری مجرم ولید شفیق آباد کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات میں مطلوب تھا۔

اس حوالے سے ایس پی بابر جاوید کا کہنا ہے کہ مفرور اشتہاری کو گرفتار کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، سیف سٹیز کے کیمرے مجرمان کی نشاندہی اور جرائم کے خاتمے میں مدد گار ثابت ہورہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے