اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

25 Oct 2023
25 Oct 2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلوں کی بحالی پر سماعت کے دوران نیب کو نوٹس جاری کیا گیا، کمرہ عدالت میں موجود نیب پراسیکیوٹر نے نوٹس وصول کیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ ادارے کو اپیلیں بحال کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، باضابطہ جواب ادارے سے ہدایات لیکر جمع کرایا جائیگا۔

حکم نامے کے مطابق نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں یہ بھی بتایا کہ ادارے کا نواز شریف کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اپیلوں پر باقاعدہ دلائل دینے ہیں یا ریفرنس واپس لینا ہے آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کریں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے