اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بشریٰ بی بی کا غیر شرعی نکاح کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

24 Oct 2023
24 Oct 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت جلد مقرر کرنے کیلئے سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا غیرشرعی نکاح کیس کو خارج کرنے کی درخواست پر سماعت 4 نومبر کو مقرر ہے، غیرشرعی نکاح کیس ارجنٹ نوعیت کا کیس ہے، غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت جلد مقرر نہ ہوئی تو درخواست گزار کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا، استدعا کی جاتی ہے کہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت جلد سے جلد مقرر کی جائے۔

عدالت نے جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست پر وکیل صفائی کو نوٹس جاری کر دیئے، سول جج قدرت اللہ نے وکیل صفائی شیر افضل مروت کو 28 اکتوبر کو دلائل کے لئے طلب کر لیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے