اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جلاؤ گھیراؤ کیس: پولیس نے خدیجہ شاہ سے تفتیش کیلئے عدالت سے اجازت مانگ لی

21 Oct 2023
21 Oct 2023

(لاہور نیوز) پولیس نے انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور سے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں خدیجہ شاہ سے تفتیش کے لیے اجازت مانگ لی۔

پولیس کی درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے سماعت کی، دوران سماعت پولیس نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کرنی ہے، اجازت دی جائے۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے خدیجہ شاہ سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی، اس سے قبل خدیجہ شاہ کی عسکری ٹاور اور جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانتیں منظور ہوئی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے