اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عسکری ٹاورحملہ کیس: یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ملتوی

18 Oct 2023
18 Oct 2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں عسکری ٹاورحملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 22 ملزمان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے کیس کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

 انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد ، صداقت حسین ، رفیق خان ، اعزاز رفیق سمیت 22 ملزمان نے جیل سے اپنے وکلا کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی۔

سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے بتایا کہ مقدمہ کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں ہے، ہائیکورٹ سے ریکارڈ ملتا ہے تو عدالت میں پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ 1271/23 درج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے