اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.07 قیمت فروخت : 41.14
  • یورو قیمت خرید: 323.04 قیمت فروخت : 323.62
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.63 قیمت فروخت : 374.31
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.15 قیمت فروخت : 74.28
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 463200 دس گرام : 397100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 424597 دس گرام : 364006
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7654 دس گرام : 6569
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ میرا کی خود کو پاگل خانے بھجوانے کی افواہوں کی تردید

11 Oct 2023
11 Oct 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ میرا نے خود کو پاگل خانے بھجوانے کی افواہوں کی تردید کردی۔

حال ہی میں اداکارہ میرا نجی ٹی وی  کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ ماضی میں ایسی باتیں گردش کرتی رہیں کہ آپ کو امریکا میں پاگل خانے داخل کروایا گیا ہے اس حوالے سے کیا کہیں گی؟ اداکارہ نے ایسی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاگل خانے بھجوانے کی باتیں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  میں متعدد بار ہسپتال گئی ہوں، کبھی اپنی جلد تو کبھی دیگر صحت کے مسائل کا علاج کروایا، مجھے بھی دیگر افراد کی طرح ذہنی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور کئی لوگ ذہنی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔

میرا جی کا مزید کہنا تھا کہ اداکاروں کے لیے نئی خبریں اور سکینڈلز آتے رہتے ہیں لیکن مجھے پاگل خانے بھجوانے کی بات میں کوئی صداقت نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے