اپ ڈیٹس
  • 225.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ٹیم میں اسلام کی وجہ سے نظم وضبط آیا: میتھیو ہیڈن

04 Oct 2023
04 Oct 2023

(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق اوپننگ بلے باز اور قومی ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں نظم وضبط کی بڑی وجہ اسلام کو قرار دیا ہے۔

سابق پاکستانی مینٹور نے منگل کو بھارتی شہرحیدرآباد دکن میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ کے وارم اپ میچ کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستانی ٹیم دین اسلام پر کافی توجہ دیتی ہے جو کھلاڑیوں کے لیے اہم ہے، پاکستانی ٹیم میں نظم و ضبط مثالی ہے جس کی میں ہمیشہ تعریف کرتا ہوں، آخر کرکٹ میں بھی ایک ڈسپلن کی ضرورت ہوتی ہے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ آپ کو کرکٹ میں پرعزم اور مستقل مزاجی سے کام لینا ہوتا ہے، یہ وہ تمام چیزیں ہیں جو آپ کو اسلام سکھاتا ہے اور یہ آپ کے کلچر کی نمائندگی کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے